17 اپریل، 2025، 11:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85806566
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات اٹلی میں ہوں گے

تہران/ ارنا- عمان کی وزارت خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 19 اپریل، ہفتہ کے روز ایران اور امریکہ کے مابین ہونے والے بالواسطہ مذاکرات اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوں گے۔

عمان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ روم شہر کا انتخاب لاجسٹیکل معاملات کی وجہ سے ہوا ہے اور عمان کو اس بات کی خوشی ہے کہ ان مذاکرات میں ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق، تہران- واشنگٹن بالواسطہ مذاکرات میں عمان بدستور ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .